صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور نائب ولی عہد شیخ حماد بن راشد المکتوم پاکستان آئینگے

78


صدر یو اے ای شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور نائب ولی عہد شیخ حماد بن راشد المکتوم پاکستان آئینگے

اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور نائب ولی عہد دبئی شیخ حماد بن راشد المکتوم پاکستان آئیں گے۔

دستاویز کے مطابق شاہی وفد پنجاب کے پانچ اضلاع میں شکار کیلئے خصوصی قیام کرے گا، وفاقی حکومت نے شاہی وفد کیلئے رینجرز کی تین کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

راجن پور، ڈی جی خان، رحیم یارخان، بہاولپور اور بہاولنگر میں شاہی وفد شکار کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سفارش پر خصوصی سکیورٹی دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ رینجرز کی تین کمپنیاں دسمبر تا مارچ کے دوران خصوصی سکیورٹی پر مامور رہیں گی۔



Source link

Credits 92News