سال 2021 کے اوائل میں یورپ میں وبا کی تیسری لہر آسکتی ہے ، عالمی ادارہ صحت
جینوا (92 نیوز)عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خصوصی برائےکورونا ڈیوڈ نابارو نے خبردار کیا ہے کہ سال 2021 کے اوائل میں یورپ میں وبا کی تیسری لہر آسکتی ہے۔
ڈیوڈ نابارو نے کہا کہ حکومتیں وباکی دوسری لہرپر قابو نہ پاسکیں تو تیسری لہر کا سامنا کرناہوگا،نمائندہ خصوصی برائےکووڈ نے مزید کہاکہ دنیانے پہلی لہر کے بعدگرمیوں میں ضروری ڈھانچہ بنانے کا موقع گنوا دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اب بھی ضروری ڈھانچہ نہ بنا تو پھر تیسری لہرآئے گی۔
Credits 92News