جی 20 سربراہ کانفرنس ،کورونا وبا اور اس سے اقتصادی نقصانات سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

110


جی 20 سربراہ کانفرنس ،کورونا وبا اور اس سے اقتصادی نقصانات سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ

ریاض (92 نیوز) جی 20 سربراہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ، 38 نکات پر مشتمل مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں  کورونا وبا اور اس سے اقتصادی نقصانات سے نمٹنے پر خصوصی توجہ  دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

جی 20 سربراہ کانفرنس میں دنیا کو بین الاقوامی اقدامات میں یکجہتی،کثیر الفریقی تعاون کی ضرورت  پر زور دیا گیا ،دنیا بھر کے انسانوں کی جانوں کی حفاظت کےلیے جدوجہد جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  عالمی صحت کے شعبے میں فوری فنڈز فراہم کیے جائیں گے، شرح نمو بحال کرنے، ملازمتیں برقرار رکھنے، روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کا اہتمام اعلامیہ کے اہم نکات ہیں۔



Source link

Credits 92News