کابل میں راکٹ حملے، بم دھماکے، 9 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
کابل (92 نیوز) افغان دارالحکومت کابل راکٹ حملوں اور بم دھماکوں سے لرز اُٹھا، 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے کابل کے انتہائی حساس گرین زون سمیت مختلف علاقوں پر 23 راکٹ داغے، حملے میں 8 شہری جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
راکٹ حملوں سے قبل کابل کے علاقوں ارزان قیمت اور چہل ستون میں دو آئی ای ڈی دھماکے بھی ہوئے تھے، جن میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔
افغان طالبان نے حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان، امریکا، برطانیہ، ترکی اور یورپین مشن نے کابل میں خونریزی کی شدید مذمت کی ہے۔
Credits 92News