ٹرمپ کا بالآخر ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی شکست کا اعتراف

121


ٹرمپ کا بالآخر ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی شکست کا اعتراف

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے بالآخر اپنی شکست کا ڈھکے چھپے الفاظ میں اعتراف کر لیا، کہتے ہیں ویکسین کے اعلان میں تاخیر سے صدارتی الیکشن کے نتائج پر منفی اثر پڑا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی توپوں کا رخ دوا ساز کمپنیوں کی جانب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ فارما کمپنیوں نے کورونا ویکسین کے اعلان میں جان بوجھ کر تاخیر کی، جس کے باعث الیکشن نتائج پر منفی اثر پڑا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے دواؤں کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا تھا، اسی لیے ویکسین لانے میں تاخیرکی گئی، در اصل فائزر اور دوسری فارما سوٹیکل کمپنیاں اکتوبر میں ویکسین کا اعلان کرنے والی تھیں۔



Source link

Credits 92News