ٹرمپ کے بڑے صاحبزادے بھی کورونا وائرس کا شکار

70


ٹرمپ کے بڑے صاحبزادے بھی کورونا وائرس کا شکار

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے صاحبزادے ٹرمپ جونیئر بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کورونا ٹیسٹ مثبتآنے پر اپنے آپ کو اپنے کیبن میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ جونیئر کی منگیتر جولائی میں جبکہ خود امریکی صدر اکتوبر میں اس موذی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ جونئیر میں بیماری کی کوئی علامات نہیں اور وہ قوت مدافعت بہتر کرنے کی ادویات لے رہے ہیں۔



Source link

Credits 92News