کورونا کی دوسری لہر، دنیا بھر میں ہلاکتیں 13 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وباء کی دوسری لہر میں شدت آگئی، دنیا بھر میں ہلاکتیں 13 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئیں۔
ایک روز میں امریکا میں مزید ایک ہزار 951 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار تک جا پہنچی۔
اٹلی میں مزید 699، فرانس میں 634، پولینڈ میں 626 اموات رپورٹ ہوئیں، دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ ہوگئی۔
Credits 92News