حکومت کرپٹوکرنسی کاروبار کی اجازت دینے کو تیار 5جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ سے متعلق بھی بڑا اعلان کردیا

201


کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی، ٹیلی کام سید امین الحق نے کہا ہے کہ حکومت دسمبر 2022ء تک پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔حکومت پاکستان میں کرپٹوکرنسی کی اجازت دینے کو بھی تیار ہے اور اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) سے ملک میںکرپٹوکرنسی کی تجارت کو محفوظ بنانے کے لیے قانونی لحاظ سے مدد لے رہے ہیں۔پے پال کے پاکستان میں خدمات فراہمی سے انکار کے بعد دیگر ڈیجیٹل پیمنٹ سولیوشنز پر کام

کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف اے) کی دوسری ” پذیرائی ایوارڈز 2020” تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل خیرالنظران عبدالرحمان، پاکستان ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی، سینیٹر حسیب خان، مجید عزیز و دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر امین الحق نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کورونا وائرس کی وبا کو ایک موقع کے طور پر لیا جس سے مالی سال 2020ـ21ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران آئی ٹی برآمدات 44 فیصد اضافے سے 379 ملین ڈالر تک جا پہنچیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستانی آئی ٹی برآمدات کا حجم 264 ملین ڈالر رہا تھا۔انہوں نے پاکستان میں کسی بھی سوشل میڈیا ایپ بشمول ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کی اور کہا کہ معاشی اعشاریے بشمول کرنٹ اکائونٹ، ترسیلات زر اور رمبادلہ ذخائر بہتری کی جانب گامزن ہیں اور آنے والے دنوں میں ملک کا معاشی منظرنامہ مزید بہتر ہوگا۔اس موقع پرکراچی میں ملائیشیا کے قونصل جنرل خیرالنظران عبدالرحمان نے کہا کہپاکستان اور ملائیشیا کے مابین آزادانہ تجارت کا معاہدہ دونوں ممالک کی تجارت کے لیے ترقی اور روزگار کے مواقع کی نئی راہیں کھول سکتا ہے۔ فی الوقت پاکستان اور ملائیشیا کی تجارت زیادہ تر پام آئل تک محدود ہے تاہم دو طرفہ تجارت کو ٹیکسٹائل، آٹو، خوراک اور سبزیوں سمیت برآمد کے دوسرے ممکنہ شعبوں پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے دوطرفہ تجارت میں پاکستان اور ملائشیا کیتاجر برادری کے تعاون کو سراہا اور پی ایم ایف اے کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اپنا پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) دونوں ممالک کے لیے جیت کی صورتحال فراہم کرے گا۔پاکستان ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہ ا ایسوسی ایشن ہمیشہ دونوںممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کی حمایت کرتی ہے اور ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب کا مقصد پاکستان اور ملائیشیا  کی تاجر برادری کی کوششوں کو سراہنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای ڈاٹ کو نے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں 130ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور اپنے کاروبار کو بڑھاتے ہوئے اگلے دو سالوں میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر نے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہالحاج آٹوموبائل نے 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے یہ پروجیکٹ جس میں آرٹ اسمبلی پلانٹ ملک بھر میں ڈیلرز کے نیٹ ورک اور دیسی ساختہ سرگرمیاں شامل ہے۔الحاج نے دسمبر سے ساگا 1300 سی سی سیڈان کار اور ایکس 70 ایس یو وی لانچ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں ہلال خان آفریدی، سی ای او پروٹون کارز، الحاج آٹوموبائل، گیان پردیپ کورالجی،گروپ ڈائریکٹر اسٹریٹیجی، رشید جان محمد، سی ای او میپاک ایڈیبل آئل، مختار حسین ڈوسانی، ڈوسانی انٹرپرائزز، حسن احمد جعفرانی، ڈائریکٹر سن لائٹ ووڈ پروڈکٹ، حنیف چاپری، کے سی ای او فاروق فیڈ اینڈ الائیڈ پروڈکٹس، نعمان لاکھانی، چانسلر الما یونیورسٹی، ارشاد اسلام، سرپرست اعلیٰ پاسپیڈا، نیئر زبیری، چیف رپورٹر ڈیلی بزنس ریکارڈر شامل تھے۔



Source link

Source jawadch.com