300افراد کا گروپ بنا کر بھی مفت ویڈیو کال مائیکرو سافٹ صارفین کیلئے زبردست سہولت متعارف

155


نیویارک(این این آئی)دنیا کی مقبول ترین امریکی سافٹ ویئرکمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنے پلیٹ فارم ٹیمز پر مفت 24 گھنٹے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے زوم اور گوگل میٹ کے مقابلے میں ٹیمز میں 24 گھنٹے طویل مفت ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرادی جس سے صارفین بھرپور مستفید ہوسکیں گے۔صارفین 300 افراد کا گروپ بنا کر بھی مفت ویڈیو کال کرسکیں گے جبکہ کورونا کے دوران صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مائیکروسافٹ نے یہ پہلا قدم اٹھایا ہے.اس سے قبل مائیکرو سافٹ کی زیرملکیت سروس اسکائپ میں لاگ ان

فری میٹنگ فیچر متعارف کرائی جاچکی ہے۔واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ویڈیو چیٹ کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔



Source link

Source jawadch.com