بھارت نے چین کی مزید 3درجن سے زائد ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی

91


نئی دہلی (این این آئی)بھارت نے چین کی مزید 43 موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت نے چین کو ایک مرتبہ پھر ویب پابندیوں کا نشانہ بناتے ہوئے علی بابا گروپ کی ایپلی کیشن علی ایکسپریس سمیت 43 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہےجسے ہمالیہ بارڈر پر جاری کشیدگی کا رد عمل قرار دیا جارہاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والی 43 چینی ایپلی کیشنز میں کچھ ڈیٹنگ ایپلی کیشنز بھی شامل ہیں جب یہ تمام ایپلی کیشنز بھارتی سالمیت اور خودمختاری کے لیے

خطرہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اس سے قبل 170 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرچکا ہے اور اس حوالے سے بھارت کا کہنا تھا کہ یہ ایپلی کیشنز صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرکے شیئر کرتی ہیں جو ریاست کے خلاف ایک سازش ہے۔



Source link

Source jawadch.com