اسلام آباد ( آن لائن ) خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیشرفت سا منے آ گئی ۔ پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7ممالک نے ڈیجیٹل تعاون کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل کوآپریشن تنظیم قائم کر دی گئی ہے ۔ ڈیجیٹل کوآپریشن منصوبے سے بھارت کو آئوٹ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطا بق خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیجیٹل تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ڈیجیٹل کوآپریشن تنظیم قائم کر دی گئی جبکہ پاکستان کے روائیتی حریف
بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے سے باہر رکھا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز پر آرگنائزیشن میں شمولیت کی منظوری د یدی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے ہے۔خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے،سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ممبر ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا۔پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔
Source jawadch.com