ای کامرس کو فروغ دینے کیلئے نیا پلیٹ فارم تیار

62


کراچی(این این آئی)پاکستان کسٹمز نے ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے نیا پلیٹ فارم تیار کرلیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ یہ نیا نظام چھوٹے و درمیانے درجے کے برآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرے گا۔ پاکستان کسٹمز نے مزکورہ نیا آئی ٹی بیس پلیٹ فارم اسٹیٹ بینک کے تعاون سے تیار کیا ہےجو نیا پاکستان سے ای کامرس ایکسپورٹ میں معاون ثابت ہوگا۔ کسٹم حکام اس نئے نظام کی تربیت کے لئے جلد خصوصی سیشن منعقد کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کسٹمز نے کمرشل بینکوں کو کسٹمز کلیئرنس سسٹم وی بوک میں رجسٹریشن کی بھی اجازت دے

دی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے تحت اسٹیٹ بینک 5 ہزار امریکی ڈالر مالیت تک ای کامرس ایکسپورٹ کو ای فارم سے استثنی دیتا ہے۔ ای کامرس ایکسپورٹرز کو اپنی مصنوعات رجسٹرڈ کوریئر کے ذریعے ارسال کرنا ہوں گی۔ کوریئر کمپنیاں ای کامرس برآمد کی جانے والی اشیا کی تفصیلات کسٹم کے سسٹم میں درج کریں گی۔ذرائع نے بتایا کہ ہر برآمدی کنسائمنٹ کو خصوصی کوڈ مہیاکیا جائے گا۔ ای کامرس کے تحت برآمد کی جانے والی مصنوعات کی تمام تفصیلات بینک کے پاس بھی ہوں گی جبکہ ای کامرس سسٹم کے ذریعے برآمد کی جانے والی مصنوعات کی برآمدی آمدنی 60 یوم میں لازمی منگوانی ہوں گی۔ ای کامرس سسٹم کے تحت برآمدات کی برآمدی ترسیلات براہ راست بینکوں میں منتقل ہوں گی۔



Source link

Source jawadch.com