9 مئی واقعے میں ملوث فوج کے چند لوگوں کو سزا دی گئی، ساری فوج کو نہیں

20
9 مئی واقعے میں ملوث فوج کے چند لوگوں کو سزا دی گئی، ساری فوج کو نہیں


اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے میں ملوث فوج کے چند لوگوں کو سزا دی گئی، ساری فوج کو نہیں، لیکن پی ٹی آئی کے چند لوگوں پر الزام لگایا گیا، اور فکر پوری جماعت کو بند کرنے کی ہے؟ عمران خان کو بڑا افسوس تھا کہ پریس کانفرنس کرکے فوج کو بحث کی بنیاد بنا دیا گیا۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے عمران خان کو بالکل خوش و خرم ، ایک بڑا لیڈر جو پاکستان کی فکر کررہا ہے، ساری قربانیاں دینے کو تیار ہے۔ عمران خان وہ لیڈر ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ مقبول آدمی ہے، پاکستان میں کوئی بھی سروے ہوجائے، الیکشن نے ثابت کردیا ہے کہ 70 سے 80 فیصد تک عمران خان کی مقبولیت ہے، دنیا میں کوئی لیڈر ایسا نہیں ہے جو اتنی بڑی مقبولیت رکھتا ہو، عمران خان کو اس بات کا بڑا افسوس تھا کہ یہ جو پریس کانفرنس کی گئی اس کے اندر فوج کو بحث کی بنیاد بنا دیا گیا۔

()

کہا گیا کہ 9 مئی واقعے میں فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے، ان کو سزا دے دی گئی ہے، میرا سوال یہی ہے کہ 9مئی میں ساری فوج تو ملوث نہیں تھی، ساری فوج کو تو سزا نہیں دی گئی، مگر پاکستان تحریک انصاف کے چند لوگوں پر الزام لگایا ، جبکہ ساری جماعت کو بند کرنے کی فکر میں ہیں؟ پوری جماعت پر الزام لگا دیا، ہم بھی سمجھتے ہیں پوری فوج ملوث نہیں ہے۔ مگر یہاں ساری جماعت کا نشان لے لیا گیا، آج بھی دبایا جارہا ہے۔ سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہے عمران خان صاحب کو اس پریس کانفرنس کا بہت افسوس تھا کل کی پریس کانفرنس پاکستان تحریک انصاف میں کہا گیا ہم نے فوج کے ذمہ داروں کو بھی سزا دی میں سوال کرتا ہوں چند لوگوں کو سزا دی پوری فوج کو تو بین نہیں کیا تو تحریک انصاف کے بھی چند لوگوں پر الزام تھا لیکن پوری پارٹی کو بین کردیا گیا  کیا ضرورت تھی پریس کانفرنس کی عوام کے مینڈیٹ چرانے کے متعلق پوری قوم جانتی پوری فوج کا نہیں لیکن فوج کے کچھ لوگوں کا اس میں ہاتھ ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے یہ سوچنا کہ ستر فیصد نوجوان غلط صرف ہم صحیح ہیں یہ چیز ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گی خدا کے لیے ادارے کو تباہ نہ کریں ۔



Source link

Credits Urdu Points