پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا

8
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا


منگل 7 مئی 2024
23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 مئی2024ء) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک پاسپورٹ فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔ فیس میں اضافے کے بعد 36صفحات پر مشتمل 5سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12ہزار 500روپے مقرر کردی گئی۔

()

36صفحات پر مشتمل 10سالہ پاسپورٹ کی فیس 16ہزار 200روپے کر دی گئی ۔72صفحات پر مشتمل 5سالہ پاسپورٹ کی فیس 18ہزار 500روپے جبکہ 10سالہ مدت کی فیس 25ہزار 200روپے مقرر کردی۔100صفحات والے پاسپورٹ کی 10سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32ہزار روپے کر دی گئی۔



Source link

Credits Urdu Points