سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی

7
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی


منگل 7 مئی 2024
23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 07 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سابق گورنر پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سرکاری وکیل کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

()

عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہیں کی، پولیس نے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت دہشت گردی عدالت کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points