لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا

9
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا


ویڈا کمپنی کو فی کلومیٹر 412 روپے ادا کئے جا رہے ہیں، اب فی کلومیٹر 435 روپے دینے کی تجویز

منگل 7 مئی 2024
23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 مئی2024ء) لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا، آپریٹر کو فی کلومیٹر 23 روپے زیادہ ادا کرنے کی تجویز دے دی گئی۔پنجاب کے پانچ ماس ٹرانزٹ سسٹم چلانے کے لئے فیول کی مد میں اربوں روپے اخراجات زیادہ ہوں گے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے زائد اخراجات سے متعلق رپورٹ تیار کر لی۔

()

گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس چلانے کے لئے نیا فارمولا سامنے آ گیا، نجی کمپنی ویڈا کو فی کلومیٹر پیسوں کی ادائیگی زیادہ کرنے کی تجویز دے دی گئی، ویڈا کمپنی کو سالانہ سرکاری خزانے سے رقم ادا کی جا رہی ہے، ویڈا کمپنی کو فی کلومیٹر 412 روپے ادا کئے جا رہے ہیں، اب ویڈا کمپنی کو فی کلومیٹر 435 روپے دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے میٹرو بس سبسڈی کی مد میں 14 کروڑ 50 لاکھ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points