تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی

9
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی


سوشل میڈیا پر فیئر تنقید ہونی چاہیئے لیکن لوگوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے‘کیا پاکستان بے لگام ہے ، کیا ہمیں کوئی نہیں روک سکتا؟.چیف جسٹس اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس


میاں محمد ندیم

منگل 7 مئی 2024
15:34

تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 مئی۔2024 ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے عدلیہ میں مداخلت کے الزامات کے ازخود نوٹس کی سماعت میں کہا ہے کہ تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے ایک کمشنر(راولپنڈی) نے جھوٹ بولا اور تمام میڈیا نے اس جھوٹ کوپھیلایا کسی نے نہیں پوچھا کیا آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے؟دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ کیا پاکستان بے لگام ہے ، کیا ہمیں کوئی نہیں روک سکتا؟.

()

انہوں نے کہا سپریم جوڈیشل کونسل آئینی ادارہ ہے سپریم جوڈیشل کونسل کا چیئرمین ضرور ہوں لیکن میں پوری کونسل نہیں سپریم جوڈیشل کونسل کے ارکان بنچ میں ہیں لیکن تین نہیں صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے دلائل میں کہا کہ مداخلت میں عدلیہ کی ملی بھگت قرار دینے سے عدالت کا وقار کم ہو رہا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ملی بھگت ہے تو بنچ میں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں. جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ملی بھگت کی بات میں نے نہیں اٹارنی جنرل نے کی تھی چیف جسٹس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک بمباری ہوتی ہے جس پر شہزاد شوکت نے کہا کہ ہم نے اپنی تمام پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی مذمت ہے اور اب ایک اتھارٹی بھی بن گئی ہے لیکن صحافی میرے پاس آ کر کہتے ہیں اظہارِ رائے پر پابندی لگائی جا رہی ہے. جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا پر فیئر تنقید ہونی چاہیئے لیکن لوگوں کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تین نومبر 2007 کا اقدام سب سے بڑی توہین عدالت تھی لیکن اس پر کسی کو سزا نہیں ملی آپ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ ایک ڈسٹرکٹ جج مداخلت کے خلاف آواز اٹھائے گا.                                                                   

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points