پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا

6
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا


ْفیسوں میں اضافہ فنانس اپروول آنے پر کیا گیا ،اضافہ شدہ فیس کا اطلاق 8مئی سے ہو گا، پاسپورٹ حکام

منگل 7 مئی 2024
22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 مئی2024ء) وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے، پاسپورٹ حکام کے مطابق5سال کی مدت کے حامل 36صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 12500کر دی گئی ہے ،10سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ 36، 72اور100 صفحات پر مشتمل ہونگے جس کی فیس بالترتیب 16200، 25200اور32ہزار روپے ہو گی۔

()

72صفحات کی فیس18500اور 100 صفحات کی فیس23000ہو گی۔پاسپورٹ حکام کے مطابق آرڈینری اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیسوں میں پہلے اضافہ کردیا گیا تھا، فنانس اپروول آنے پر فاسٹ ٹریک کی فیسوں میں کیا گیا ہے، اضافہ شدہ فیس کا اطلاق 8مئی سے ہو گا۔



Source link

Credits Urdu Points