ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے

7
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے


اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے، نو مئی کا بیانیہ 8 فروری کو عوام نے یکسر مسترد کیا، ہماری کسی کے ساتھ لڑائی نہیں ہے۔ انہوں نے ایکس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے۔ 8 فروری 2024 کو تحریک انصاف نے 31 فیصد ووٹ نہیں بلکہ 61 فیصد ووٹ لئے تھے اور وہ بھی فارم 45 کے مطابق۔ اگر تحریک انصاف سے بلے کا نشان نہ چھینا جاتا تو ووٹ کا تناسب 80 فیصد سے زیادہ ہوتا۔ تحریک انصاف تمام صوبوں کی اکائی اور وحدت کی علامت ہے۔

()

اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو عوام نے یکسر مسترد کیا۔ ہماری کسی کے ساتھ لڑائی نہیں ہے، یہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، لیکن ہر ادارے کو اپنی آئینی اور قانونی  دائرے میں رہ کر ملک کے نظام کو چلانا چاہئے۔

تحریک انصاف ایک پرُ امن اور عوامی جماعت ہے جس کا ثبوت 8 فروری کا الیکشن ہے۔ مزید برآں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے بالکل اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کیلئے عوامی حمایت رکھنے والی جماعتوں سے چپقلش تباہ کن ہے، سیاسی، عدالتی اور معاشی بحران پالیسی پر نظرثانی کے متقاضی ہیں۔ Engagement ہی معاملات سلجھا سکتی ہے، بقول شکیب جلالی “گفتگو کیجئے فطرت انسانی ہے شکیب۔۔ جالے لگ جاتے ہیں بند مکانوں میں” اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات راؤف حسن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کہتے ہیں 9 مئی کے تمام مناظر کیمرے کی آنکھ نے کیچ کیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جائے کہیں بھی آپ کو وہ سی سی ٹی وی فوٹیج نظر نہیں آئے گی کس کا جرم چھپانے کے لیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی گئی کہتے 7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی، آپ کسی جماعت کو نکالیں دو ہزار بندہ اکٹھا کردیں ہمیں اجازت دیں ہم دو لاکھ اکٹھا کردیتے، دیکھتے عوام ان کے ساتھ ہے یا اس بندے کے ساتھ جو ایک سال سے اڈیالہ میں قید ہے۔ 



Source link

Credits Urdu Points