مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

7
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی


برائلر مرغی کی قیمت میں کمی کا رجحان ،ایک ہی روز میں برائلر گوشت کی قیمت میں78روپے کلو کمی ہو گئی


محمد علی

منگل 7 مئی 2024
21:50

مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2024ء) مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ چند روز قبل تک ملک میں مرغی کے گوشت کی اوسط قیمت 8 روپے سے زائد ہو چکی تھی، جو اب کئی شہروں میں 500 روپے سے نیچے آ چکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے پاکستانی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے جس کی وجہ سے برائلر مرغی کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔پاکستان میں برائلر مرغ کی انڈسٹری پہلے افغانستان کو ایکسپورٹ کی وجہ سے جو چوزے مقامی مارکیٹ میں 210 روپے میں فراہم کر رہی تھی اب ایکسورٹ میں نمایاں کمی کے بعد وہ چوزے مقامی پولٹری فارمز کو 100روپے تک میں مل رہے ہیں۔

()

چوزوں کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد فارمرز نیا فلاک ڈالنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ پولٹری شیڈز میں نئے فلاک کے لئے جگہ بنانے کے لئے فارمرز شیڈز مین موجود مرغی معمول سے زیادہ مقدار میں مارکیٹ میں لا رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں برائلر کی قیمت نیچے آ رہی ہے۔ رسد میں اضافہ کے نتیجہ میں کئی شہروں میں منگل کے روز ایک ہی دن میں مرغی کی قیمت میں 78روپے فی کلو ریکارڈ کمی ہوئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے چوزے کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ذرائع وزارت خوراک کے مطابق کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے۔ جبکہ دوسری جانب مرغی میں ہوا کے ذریعے ما ئیکو پلازمہ نامی سا نس کی بیماری پھیلنے کا بھی انکشاف ہوا۔ اس بیماری کے پھیلاو کی وجہ سے بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points