پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا

8
پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا


روڈ ٹیسٹ میں فیل امیدوار 42 کے بجائے 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے، آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


فیصل علوی

منگل 7 مئی 2024
14:16

پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07مئی 2024 ء) پنجاب میں ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا،روڈ ٹیسٹ میں فیل امیدوار 42 کے بجائے 15 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ دے سکیں گے، آئی جی پنجاب کے حکم پر پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،صوبے کے تمام سی ٹی اوز،ڈی ٹی اوز کو مراسلہ ارسال کر دیاگیا۔اس سے قبل ٹیسٹ میں فیل ہونے والے شہریوں کو 6ہفتے بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی سہولت میسر تھی۔شہریوں کیلئے 6 ہفتوں کا وقت کم کرکے پندرہ دن کردیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سائن ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کو پہلے ہی یہ سہولت میسّر تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

()

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گھروں پر ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت دینگے اور اسلام آباد کا کوئی شہری جو 70سال یا زائد عمر کا ہے اسے ڈرائیونگ لائسنس گھر جاکر دیا جائیگا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس اب ملک کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے شخص کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر سکے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولتوں میں اضافہ کرنا ہے، کوئی پولیس یا آرمی میں جاتا ہے تو سوچ سمجھ کرجاتا ہے، یہ فورس 24گھنٹے کام کرنے والی فورس ہے۔محسن نقوی کامزیدکہنا تھاکہ سکول اور کالجزمیں آگاہی مہم شروع کی جائیگی میں نمبرزبتاوٴں گا ہر ہفتے کتنے لائسنس بن رہے ہیں۔پاسپورٹ میں تاخیر کے حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاسپورٹ میں تاخیر مس مینجمنٹ ہے، پاسپورٹ ملنے میں چند ماہ کی تاخیرہورہی ہے، پاسپورٹ کے اجرا میں کچھ ایشوز ہیں، انہیں حل کر رہے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا لوگ پیسے دیں اورپاسپورٹ نہ ملے۔محسن نقو ی کامزید کہنا تھاکہ غیر قانونی طور پر گاڑیوں کے رنگین شیشوں کے تمام اجازت ناموں کو منسوخ کررہے ہیں اور گاڑی کے رنگین شیشوںکیلئے پرمٹ جاری کرنے پر پابندی کے باوجود جاری کئے گئے تمام اجازت ناموں کو منسوخ کرنے کی ہدایات کر دی گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points