پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا

9
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا


اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی 2024ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر بخآری نے کہا ہے کہ پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا ، جو شخص اپنی پارٹی رجسڑڈ نہ کراسکا وہ ملک کیا چلائیں گے؟ مودی سے تو بات کرتا تھا لیکن پاکستانی سیاست دانوں سے نہیں،موجودہ انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈر سید قمر شاہ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید قمر عباس حقیقی بھٹو اسٹ جیالے تھے آخری سانس تک پارٹی سے عہد وفا کیا ، جمہوریت کی خاطر آمریت کا  ڈٹ کر مقابلہ کیا صعوبتیں برداشت کیں، یپپلزپارٹی کا قیام تب ہوا جب ملک میں آمریت تھی، 1970 الیکشن میں مغربی پاکستان میں پیپلز پارٹی نے کلین سویپ کیا۔

()

نیئربخاری نے کہا کہ ایک منتخب جمہوری  وزیراعظم کو برخراست کیا گیا، مارشلا نافذ کیا گیا، پیپلز پارٹی نے آمریت کے خلاف جنگ  لڑی ہے، آج کی جمہوریت  اور جمہوری پارلیمانی نظام تسلسل میں پیپلزپارٹی کا بڑا ہاتھ ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو شناخت  پیپلزپارٹی نے دی، موجودہ انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے، کے پی میں 43 نشستیں اس جماعت کو دی گئیں جس کی کارکردگی پوری قوم کےسامنے ہے، ہم چاروں صوبوں میں نمائندگی کرتے ہیں، جب تک وفاق مضبوط نہیں ہوگا، اکائیاں مضبوط نہیں ہوں گی، صوبائی خودمختاری بھی پیپلزپارٹی کا کارنامہ  ہے، حکومت اور اپوزیشن کو قومی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی، مسائل کا حل مذاکرات ہیں، سیاست ایسی نہیں چلتی کہ میں نے بات نہیں کرنی، مودی سے تو بات کرتا تھا لیکن پاکستانی سیاست دانوں سے نہیں۔ نیئر بخاری نے کہا کہ جو شخص اپنی پارٹی رجسڑڈ نہ کراسکا وہ ملک کیا چلائیں گے، پارٹی کا انتخابی نشان حاصل کرنے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کر گیا ۔



Source link

Credits Urdu Points