()
9مئی کو میں نے دو سو مریض ، زخمی اٹھائے لیکن ایف آئی آرز نہیں کاٹی گئی، لیکن ہم سے نشان چھین لیا گیا۔ لیکن جب آزاد ارکان کے نشان کے ساتھ عمران خان کا نام لگا تو ان کو عزت ملی ۔ میں ریاست سے اپیل کرتا ہوں کہ میری یوتھ کو سیاست کرنے دیں، خدا نہ کریں کہ یہ طالبان بن جائیں یا خطرناک بن جائیں۔ مجھے پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں، جیل میں نامعلوم لوگوں کی کال آتی تھی کہ جنید کو چادر نہ دو، زمین پر لیٹنے کیلئے بستر نہ دیں، میرا جرم یہ تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا۔ ہمارے دوستوں کو کہا گیا کہ عمران خان کو چھوڑ دو تو یہ جیل کا دروزا کھل جائے گا، کیا ملک میں کسی کی جاگیر ہے؟ کسی ادارے، جرنیل یا کسی قاضی کو حق نہیں کہ ہمارے فیصلے کرے، میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں جو کہتے عمران خان کا نام لینے والا کوئی نہیں، ہم نے کراس لگایا ہوا ہے۔ ہم وہ کراس مٹا کر آگئے اور تیرے ہاتھ بھی توڑ دیں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ہم اسمبلی میں قانون سازی کیلئے نہیں آئے ہم اسمبلی نہیں چلنے دیں گے، جب تک لیڈر باہر نہیں نکلتا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم ایوان میں بیٹھیں گے، ہم مفاہمت کیلئے نہیں آئے، یہاں آدھے سے زیادہ ہارے ہوئے لوگ آئے ہیں ۔
Credits Urdu Points