مائیک ٹائسن کی 15 سال بعد رنگ میں واپسی، حریف پر جم کر مکے برسائے

68


اتوار نومبر
20:15

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) سابق عالمی ہیوی ویٹ چمپئن مائیک ٹائسن 15سال بعد رنگ میں واپس اترے تاہم روئے جونز سے ان کا یہ مقابلہ برابر ہوگیا۔امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والی نمائشی فائٹ میں دو لیجنڈز مدمقابل تھے۔ مائیک ٹائسن اور روئے جونز جونئیر نے ایک دوسرے پر جم کے مکے برسائے۔15سال بعد رنگ میں اترنے والے ٹائسن نے ابتدائی دو راؤنڈز میں 9-10 پوائنٹس سے برتری حاصل کی لیکن تیسرا راؤنڈ جونز نے 9-10 سے اپنے نام کیا۔

()

چوتھے اور پانچویں راؤنڈز میں ٹائسن پھر چھائے گئے اور دونوں راؤنڈز 9-10 سے ٹائسن کے حق میں رہے تاہم چھٹے راؤنڈ سے روئے جونئیر کا پلڑا بھاری رہا اور مسلسل تین راؤنڈز میں 9-10 پوائنٹس سے برتری لی اور یوں فائٹ ڈرا ہو گئی،8 راؤنڈز کی فائٹ میں مجموعی اسکور 76-76 پوائنٹس رہا۔فائٹ کے بعد ٹائسن کے مطابق ڈرا بھی اچھا نتیجہ ہے جونز جونیئر نے کہاکبھی بھی ڈرا سے مطمئن نہیں ہوتا تاہم ٹائسن مضبوط ہیں اور ان کے ہر مکے سے تکلیف ہوئی۔ خیال رہے کہ 54 سالہ امریکی باکسر مائیک ٹائسن 1985 سے 2005 تک پرفیشنل فائٹس لڑتے رہے ہیں اور 1986 میں 20 سال کی عمر میں اس وقت کے ہیوی ویٹ چمپئن ٹریوور بیربک کو شکست دے کر تاریخ کے کم عمر ترین ہیوی ویٹ چمپئن بنے تھے۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points