()
نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مزمت نہیں مزاحمت کریں گے۔ انہوں نے شعر میں کہا کہ ظلم رہے اور امن بھی ہو، کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وباء کووڈ کے ہنگام پاکستان میں ہمیں جس مسئلے کا سامنا ہے وہ ایک ووٹ چور وزیراعظم جو نالائق ، نااہل اور کرپٹ ہے، جو عوام سے صرف جھوٹ بولتا ، فریب اور دھوکہ دیتا ہے، معیشت اور عوام کا روزگار تباہ وبرباد کرچکا ہے۔
سمجھتے ہیں کہ ڈرانا ، جیلوں میں ڈالنا ، منہ پہ ہاتھ پھیر کے دھمکی دینا ، گرفتار کرنا یہی وہ آخری حربہ ہے جس کے ذریعے وہ ہم پر سمجھوتے این آراو کیلئے دباؤ ڈال سکتے ہیں مگر ہر گز ایسا نہ ہوگا۔ ایک دن کی محنت کے بغیر اِن کو میسر “شاہانہ” طرزِ زندگی انکے اے ٹی ایم ، ۲۳ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس ، آٹا چینی، گیس ، بجلی چوری کے ذرئیے لوٹ مار اور چھینا جھپٹی کے ذریعے کمائی اور جمع کی گئی دولت کے تحفظ پر براہِ راست منحصر ہے۔ پارلیمان کا لاک ڈاون، اظہاررائے کا گلا گھونٹنے اورعوام کی زندگی اجیرن کرنے والا کس منہ سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی بات کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ چنانچہ اب جب ہم نے غریبوں کو بے سہارا / معیشت اور روزگار کو مکمل تباہ کرنے والے فسطائی سلیکٹڈ ٹولے کو گھر بھیجنا ہے تو آٹا چینی چور ڈھٹائی سے عوام کی جان نہ چھوڑنے پر بضد ہے ۔
Credits Urdu Points