سراج الحق کے جلسے کرنے پر حکومت کو اعتراض نہیں،کیاکورونا صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہی شرجیل میمن

47



Live Updates

اتوار نومبر
17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اورسابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اتوارکوبھی جلسے سے خطاب کیا لیکن حکومت اور این سی اوسی کو کوئی اعتراض نہیں۔وفاقی وزرا کے بیانات اور جماعت اسلامی کے جلسوں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا کورونا وائرس صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی اجتماعات سے نہیں ۔

()

انہوں نے کہاکہ سراج الحق نے اتوارکو جلسے سے خطاب کیا لیکن حکومت اور این سی او سی کو کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی انتظامیہ روک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی حکومت کے ارادوں کو ظاہر کرتی ہے کہ کورونا کا معاملہ صرف پی ڈی ایم کے جلسوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا لگاتار دوسرا جلسہ ہے، اب پی ٹی آئی کی قومی اور صوبائی حکومت کہاں ہی ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے جلسوں پر تو وزیرِ اعظم عمران خان یا کسی وفاقی وزیر کا کوئی بیان نہیں آیا۔



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points