پاکستان کے 5 شہر کورونا وائرس کا مرکز قرار

47



Live Updates

اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں کورونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ہے، این سی او سی

شہریار عباسی
اتوار نومبر
16:45

پاکستان کے 5 شہر  کورونا وائرس کا مرکز قرار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) این سی او سی نے پاکستان کے 5 شہروں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز قرار دےدیا ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے، این سی او سی نے متعلقہ حکام کو کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات کردیں۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور شامل ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یومیہ مثبت کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، رواں ہفتہ کرونا وائرس سے یومیہ اموات کی شرح 46 رہی، رواں ہفتے اسپتالوں میں کرونا وائرس مریضوں کے داخلے کی یومیہ شرح 237 رہی۔

()

اس کے علاوہ اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار اور ایس او پیز پر عملدر آمد پر غور ہوا۔اجلاس کو کرونا وائرس سے زیادہ متاثر شہروں پر بریفنگ دی گئی، وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی دستیابی کی صورتحال پر غور کیا گیا، کرونا وائرس سے متعلقہ طبی آلات اور سہولتوں کی دستیابی پر بھی غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی، حیدر آباد، پشاور اور راولپنڈی میں بھی کیسز کی شرح میں اضافہ ، ملک میں کرونا وائرس کے طبی آلات اور طبی سہولتیں دستیاب ہیں۔ صوبوں کو حسب ضرورت طبی آلات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔                                                                                    



کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points