بھارت نے روسی طیارے کو اپنی حدود سے گزرنے پر عارضی پابندی عائد کی، یہ بھارت کی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے، مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم
![کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی، بھارت نے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2020/660x400/pic_21326_1606554816.jpg._3)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 29 نومبر2020ء) بھارت کی پاکستان کیخلاف روایتی ہٹ دھرمی کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی میں رکاوٹ بن گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کاون ہاتھی کی منتقلی کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کردیے ہیں ۔ بھارت کی جانب سے کاون ہاتھی کو کمبوڈیا لے جانے والے روسی طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے ۔
()
کاون ہاتھی کو روسی طیارے آئی ایل 76 پر کمبوڈیا منتقل کیا جانا ہے ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے جان بوجھ کر فضائی حدود پر پابندی عائد کی ہے ۔ کاون ہاتھی کے بین الاقوامی معاملے پر بھی بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ضد کی جا رہی ہے کہ کاون ہاتھی کو لے جانے والے روسی طیارے کو رات کے وقت روانہ کیا جائے ۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points