ڈونلڈ ٹرمپ مجھے میرے پیسے واپس کرو،

42


واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2020ء) ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن ہار گیا اب وائٹ ہاﺅس سے بھی جانا ہو گا مگر اس دوران اسے کئی پریشان کن معاملات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے۔امریکہ کے حالیہ انتخابات کو صدر ٹرمپ نے جعلی قرار دیا تھاور الزام عائد کیا تھا کہ اس میں دھاندلی کی گئی ہے جس کی خاطر اس نے اعلیٰ عدالت کو بھی درخواست دی تھی مگر وہ یہ الیکشن کسی طریقے سے نہیں جیت سکااور کہیں سے بھی اس کے خوشی کی خبر نہیں آ سکی۔ صد رٹرمپ کے ایک کاروباری دوست فریڈرک ایشلمین نے دعویٰ کیا ہے کہ جب ٹرمپ نے کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اور اس کے ووٹ چرا کر اسے ہرایا گیا ہے تو دوست نے ٹرمپ کو اپنا کیس کورٹ میں لڑنے کے لیے 2.5ملین ڈالر امداد دی تھی۔اب چونکہ ٹرمپ یہ سارے الزامات ثابت نہیں کر سکااور الیکشن بھی ہار گیا ہے تو اس پر اس بڑا افسوس ہوا ہے اور وہ شرمندہ ہے کہ اس نے جھوٹے دوست کو امداد میں اتنی بڑی رقم دی تھی۔

()

لہٰذا اب وہ اس ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امداد کی مد میں دی گئی رقم واپس مانگ رہا ہے۔نارتھ کیرولینا سے تعلق رکھنے والے ا س کاروباری شخص کا کہنا تھا کہ میں نے امداد ووٹ کو سچ کرنے کی اور انتخابات میں اخلاقیات کی فتح کے لیے دیے تھے جو کہ ثابت نہیں ہو سکا۔اس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور کچھ مشترکہ دوست میرے پاس آئے تھے جنہوں نے کہا کہ کم و بیش سات ریاستوں میں ووٹ چوری کی گئی ہے جس کے حوالے سے وہ عدالت میں کیس کرنا چاہتا ہے اور میں نے اسے امداد دے دی تھی۔مگر عدالت کا فیصلہ ٹرمپ کے خلاف آیا ہے جس پر وہ جھوٹا ثابت ہو گیا ہے لہٰذا اب مجھے میرے پیسے واپس کرے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ امریکی انتخابات میں 38مختلف عدالتوں میں الیکشن چوری اور جعلی ووٹ کاسٹ ہونے کی درخواست دائر کی تھی جس میں سے ایک عدالت نے بھی اس کے حق میں فیصلہ نہیں دیا تھا۔جبکہ پینسلوانیا کی عدالت نے تو صدر ٹرمپ کی لیگل ٹیم کی کھنچائی بھی کی تھی کہ جو کیس میرٹ پر ہی نہیں ہے آپ اسے اٹھا کر عدالت میں ا ٓگئے۔



Source link

Credits Urdu Points