یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو گرفتار کر لیا گیا

44


ملتان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو گرفتار کر لیا گیا، پی ڈی ایم ریلی روکنے کیلئے ملتان میں پولیس کا کریک ڈاون شروع، دیگر کئی پی پی رہنما بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں کل اتوار کے روز شیڈول جلسے سے قبل صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ پولیس نے شہر میں پیپلز پارٹی اور دیگر پی ڈی ایم رہنماوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ دنوں پولیس کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادی علی حیدر گیلانی کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ اب سابق وزیراعظم کے صاحبزادی علی قاسم گیلانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مزید پیپلز پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری ملتان میں پی پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد عمل میں لائی گئی۔

()

پولیس نے پی ڈی ایم کے دیگر رہنماوں اور کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ڈ ی ایم نے اجازت نہ
ملنے کے باوجود 30 نومبر کو ملتان میں جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ملتان جلسے کی میزبانی پیپلزپارٹی کررہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی
ڈی ایم رہنماؤں کو کورونا پابندیوں کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی،
لیکن پی ڈی ایم رہنماؤں کو جب اجازت نہیں ملی تو قاسم باغ اسٹیڈیم کے تالے
اور گیٹ توڑ کر پی پی کارکن اندر داخل ہوگئے۔ جس پرتھانہ لوہاری گیٹ میں
ریلی نکالنے اور تالے توڑنے پر پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرلیے
گئے ہیں۔ مقدمے میں 70 نامزد اور 300 سے زائد نامعلوم کارکنان کو شامل کیا
گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ لوہاری گیٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا
ہے۔ جبکہ اس صورتحال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملتان میں
ریاستی جبرجلتی پر تیلی کے مترادف ہوگا، حکومت کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی
نہیں، چاہے کچھ بھی ہوجائے، پیپلزپارٹی یوم تاسیس ہرحال میں منائے گی۔



Source link

Credits Urdu Points