یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

50


اوگرا نے پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سمری تیار کر لی

محمد علی
ہفتہ نومبر
23:45

یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا نے پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سمری تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ تیار کردہ سمری میں پٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں 15 روز کیلئے اضافہ کرنے کی سفارت کی ہے، سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی گئی ہے۔ وزیراعظم سے مشاور کے بعد وزات خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان کرے گی۔

()

اس سے قبل حکومت نے 15 نومبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 71پیسے کی کمی گئی۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے69 پیسے ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے79پیسے کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 101روپے 43 پیسے فی لیٹرمقرر ہوئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں 3 روپے سے زائد سفارش کی تھی تاہم حکومت کی جانب سے صرف ایک روپے79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
                                         

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points