()
عمران خان، نوازشریف، آصف زرداری ، محمود اچکزئی، اسفند یار ولی کا تو مقابلہ بنتا ہے لیکن ان لوگوں نے اپنے بچوں کو عمران خان کے مقابلے میں کھڑا کردیا ہے۔ پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، عمران خان کی پوری ٹیم ان کے بچوں کو جواب دینے پر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیپلزپارٹی کے ساتھ این آراو ہوگیا ہے، پی ٹی آئی مانیں یا نہ مانیں، لوگوں کو نظر آتا ہے۔انہوں نے مریم نواز کے بارے میں کہا کہ مریم نواز کی سیاست دیکھیں کمال سیاست ہے، ایسا منظر کھینچتی ہے کہ آدمی سر پکڑ کر روتا ہی جاتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے جیل میں رکھا گیا ، مجھے کھانا دیا گیا، بہت سارے چوہے آئے،پھر جو کھانا بچ گیا وہ مریم نواز کو دیا گیا۔اسی طرح عمران خان کہتے ہیں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا، بی کلاس ختم کردوں گا، لوگ ان سب کی کہانیاں سن کر روتے ہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے؟
Credits Urdu Points