عرب ممالک نے اسٹاک ایکسچینج تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے

38


لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) عرب ممالک نے اسٹاک ایکسچینج تباہ کرنے کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر اور نامور صحافی ہارون رشید کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور عرب ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بہت بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور عرب ممالک کی کشیدگی کے حوالے سے ہارون رشید کا دعویٰ ہے کہ عرب ممالک نے پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ اس دھمکی کے باوجود کچھ نہیں ہوتا، کوئی آسمان نہیں گرتا، زمین کبھی نہیں پھٹتی۔ ایک ہی دفعہ زمین پھٹے گی، آسمان گرے گا۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ان کا دفاع کون کرنے والا ہے۔ اسرائیل نے ایک دن ان پر حملہ کرنا ہے، یہ تو تقدیر میں لکھا ہے اور وہ یہ چھپاتے بھی نہیں ہیں۔

()

انہوں نے نقشے بنا رکھے ہیں۔ یہ ہمارے اور ترکوں کے بغیر بچ نہیں سکتے۔

کیا امریکا ان کا دفاع کرے گا؟ امریکا تو انہیں بلیک میل کر رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی توہین کی تھی کہ ان کی حکومت ہمارے بغیر ایک ہفتہ نہیں چل سکتی، اس لیے گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور عرب ممالک خاص کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات میں مبینہ کشیدگی پیدا ہو جانے کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ مختلف ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ ترکی کی قربت اختیار کرنے اور ایران، ملائیشیا کیساتھ مل کر ایک نیا بلاک بنانے کی کوششوں کے معاملے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستانی حکومت سے خوش نہیں ہیں۔ اس حوالے سے ترک صدر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے ملائیشیا میں ترکی، پاکستان، ایران اور ملائیشیا کی کانفرنس میں شرکت کی تو سعودی عرب میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو نکال دیا گیا جائے گا۔ جبکہ بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دیا گیا قرضہ واپس مانگ لیا۔ پھر ایک تنازعہ تب پیدا ہوا جب گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس پھیلاو کے خطرے کو وجہ قرار دے کر پاکستانیوں کو نئے ویزٹ اور ورک ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم اس حوالے سے بعد ازاں اماراتی حکام نے وضاحت کی کہ یہ پابندی عارضی ہے، نئے پروٹوکول طے کیے جا رہے ہیں۔



Source link

Credits Urdu Points