()
انہوں نے کہا کہ فوج کا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، ساری خارجہ پالیسی پی ٹی آئی کی ہے۔اسلامی ممالک کے درمیان کسی تنازع میں فریق نہیں بنیں گے۔عمران خان نے کہا کہ چینی مافیا کیخلاف پہلی بار ایکشن لیا جارہا ہے، چینی کی قیمت شوگر مافیا طے کرتا تھا، شوگر مافیا کی وجہ سے چینی کی قیمت بڑھی۔ جہانگیرترین کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔جہانگیرترین کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے۔ خسروبختیار کے بھائی کیخلاف بھی تحقیقات ہورہی ہیں، ادارے آزاد ہیں، اداروں میں کسی طرح کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ شوگر انکوائری رپورٹ میں جو بھی ملوث ہوگا سزا ملے گی۔ فردوس عاشق اعوان کو استعفیٰ لینے اور الزامات پر وزیراعظم نے کہا کہ فردوس عاشق پر کوئی کرپشن کیس نہیں تھا، افواہیں تھیں، ان کے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ہمارے ایک دو لوگوں سے مسائل تھے، صوبوں اور میرے وزراء پر کرپشن کے الزامات لگتے ہیں، میں ان کیخلاف تحقیقات آئی بی کے ذریعے کرتا ہوں۔
Credits Urdu Points