ضلعی صدر خواتین ونگ ملتان ڈاکٹر حمیدہ خانم

61


ملتان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) ن لیگ کی ضلعی صدر نے ساتھیوں سمیت پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو ملتان جلسے سے قبل تنظیمی طور پر بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ جلسے سے عین ایک دن قبل ن لیگ خواتین ونگ ملتان کی صدر اور ان کی ساتھیوں سے محروم ہوگئی ہے۔ ن لیگ ملتان خواتین ونگ کی ضلع صدر داکٹر حمیدہ خانم نے دیگر خواتین عہدیداران کے ہمران نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے کو ملک دشمن قرار دیتے ہوئے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ہفتے کے روز خواتین ونگ ملتان کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے مختلف یونین کونسلز کی عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کو باقاعدہ خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔ داکٹر حمیدہ خانم کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا بیانیہ پاک فوج، دفاعی ادارے کے خلاف اور اور یہ بیانیہ ملک و قوم دشمن ہے۔

()

ہم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے بیانیے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں، 30 نومبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

سابقہ لیگی خاتون رہنما ڈاکٹر حمیدہ خانم نے مزید کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ 22سال تک وفا کی لیکن نتیجہ یہ سامنے آیا کہ نواز شریف اور مریم نواز بھارت کو خوش کرنے کیلئے ان کا بیانیہ اپنا کر ملک وقوم کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہو گئے ہیں۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی کا بیانیہ پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے اس لیے اب اس جماعت کیساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ن لیگ بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ، ثناء اللہ زہری سمیت ن لیگ کے کئی رہنما پارٹی قائد کے بیانیے کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کر چکی ہیں۔ اس صورتحال میں نواز شریف نے بھی واضح کیا ہے کہ پارٹی کے جو رہنما ان کے بیانیے کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں، وہ جماعت کو خیرباد کہہ دیں۔



Source link

Credits Urdu Points