()
مقدمے میں 70 نامزد اور 300 سے زائد نامعلوم کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ لوہاری گیٹ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر جلسوں کی اجازت نہ دینے کے باوجود اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کارکنان نے ملتان جلسے سے 2 روز قبل ہی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم پہنچ کر استقبالی کیمپ لگا لیا ہے۔ اکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے 30 نومبر کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم انتظامیہ نے اس کی اجازت نہ دیتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ ہفتہ کو پیپلزپارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کی قیادت میں ریلی گھنٹہ گھر چوک پر پہنچی جہاں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد اس ریلی شامل ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کی ریلی کی قیادت عبدالرحمان کانجو اور طارق رشید کررہے تھے جس کے بعد شرکاء جلسہ گاہ کی طرف پہنچے۔ جہاں پولیس کی جانب سے انہیں روکنے کی کوشش کی گئی جس پر دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم ریلی کے شرکا رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے جلسہ گاہ قلعہ کہنہ قاسم باغ میں تالے توڑ کر داخل ہوئے اور وہاں استقبالیہ کیمپ لگا لیا۔
Credits Urdu Points