آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مضبوط حکومت بنائے گی، عمران خان

44


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مضبوط حکومت بنائے گی، وزیراعظم نے آزاد کشمیر کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور ہدایت کی آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں ہوم ورک مکمل کیا جائے اور امیدواروں کی فہرستیں بھی مرتب کی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی صورتحال  سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات اور سیاسی ٹیم تشکیل دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے لیے بھی مضبوط ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ آزاد کشمیر کے لیے سیاسی ٹیم میں وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین شامل ہوں گے۔ وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر میں بھی متحرک کیا جائے گا۔

()

علی امین گنڈا پور، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر سلطان کو اہم اہداف دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم  کو آزاد کشمیر میں فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں ہوم ورک کیا جائے گا۔ امیدواروں کی فہرستیں بھی مرتب ہوں گی۔ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مضبوط حکومت بنائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمرن خان کی طرف سے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ، فتح اللہ ، راجاناصر عباس ، سہیل عباس، شمس لون ، راجامحمد زکریا ، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ جاوید مناوا ، وزیر کلیم ، اور راجا اعظم بھی کابینہ اراکین میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے جب کہ وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس کے لیے عمران خان آئندے ہفتے بدھ کے روز گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے اس دوران وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔



Source link

Credits Urdu Points