()
ان افراد کے نام عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں۔
ان افراد کے نام ای سی ایل سے نکلنے کے بعد یہ سب بیرون ملک سفر کرسکیں گے۔اسی طرح سمیع اللہ ، جنید اختر اور منصور قادر، جمال حسین سمیت 10 ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ان میں تین ملزمان سمیع اللہ ، جنید اختر اور منصور قادرسادہ لوح عوام سے فراڈ کرنے پر نیب کو مطلوب ہیں۔جبکہ ملزم جمال حسین پر براہمداغ بگٹی سے پیسے لے کر دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ہے۔مزید برآں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس، اسلام آباد میں ہوا جس میں 2 آرڈیننسزکی منظوری دی گئی۔ ان آرڈیننسزکی وفاقی کابینہ پہلے ہی اصولی منظوری دے چکی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں قانونی سازی کے حوالے سے اہم موقع ہے کہ جب خواتین لڑکیوں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے قانون سازی کےلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
Credits Urdu Points