سرکاری افسران کے لیے خوشخبری ، حکومت نے نئے الاؤنس کی منظوری دے دی

43


صوبائی کابینہ کمیٹی نے افسران کے لیے انسینٹو الاؤنس کی منظوری دی

سمیرا فقیرحسین
ہفتہ نومبر
14:46

سرکاری افسران کے لیے خوشخبری ، حکومت نے نئے الاؤنس کی منظوری دے دی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2020ء) : پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کو خوشخبری سنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کو الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی کابینہ کمیٹی نے مختلف پراجیکٹ پوسٹس پر کام کرنے والے افسران کے لیے نیا الاؤنس بھی منظور کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری افسران کو پھر سے نوازنے کے لیے الاؤنس کی منفظوری دی۔ سابق دور حکومت میں ختم ہونے والے انسینٹو الاؤنس کو موجودہ حکومت نے پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صوبائی کابینہ کمیٹی نے افسران کے لئے انسینٹو الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ انسینٹو الاؤنس ،کمپنی ، پراجیکٹ ، اتھارٹیز ، پالیسی سیلز اور پالیسی یونٹ میں کام کرنے والے افسران کو ملے گا۔

()

ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے افسران یہ انسینٹو الاؤنس نہیں لے سکیں گے۔

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے انسینٹو الاؤنس دینے کے لیے مزید کارروائی کے لئے معاملہ محکمہ خزانہ کے سپرد کر دیا ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا۔ سیکرٹریٹ کے774 افسران و ملازمین کو سالانہ 27 کروڑ روپے کا اضافی الاؤنس ملے گا۔ جس کے لیے سالانہ 27 سے 30 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات آئیں گے۔ وہ افسران جو پہلے سے سو فیصد ایگزیکٹو الاؤنس لے رہے ہیں انہیں 75 فیصد اور جو یہ الاؤنس پہلے سے وصول نہیں کر رہے انہیں 100 فیصد الاؤنس دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ31 دسمبر 2019ء کو بزدار سرکار نے پراجیکٹ پوسٹس پر کام کرنے والے افسران کی تنخواہوں میں انسینٹو الاؤنس کی مد میں سو فیصد تک کا اضافہ کیا تھا۔ گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کی تنخواہ میں 20 ہزار، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کی تنخواہ میں 30 ہزار جبکہ گریڈ 11 تا 15 پر کام کرنے والے ملازم کی تنخواہ میں 40 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points