پاکستان کا وہ ٹک ٹاکر جو روزانہ گلے اور ہاتھوں میں کروڑوں مالیت کا چار کلو سونا پہنتا ہے

47


لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2020ء) : ٹک ٹاک دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایک مشہور ایپلی کیشن ہے جس کا استعمال ملک بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشنز میں ہوتا ہے۔ ٹک ٹاک صارفین اپنی منفرد صلاحیتوں ، حرکتوں اور ویڈیوز کی وجہ سے ایپلی کیشن پر مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں، ایسا ہی ایک شخص میاں کاشف بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں کاشف پاکستان کے وہ ٹک ٹاکر ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے مالیت کا چار کلو سونا پہنتے ہیں۔ ان کے سونے کے زیورات میں گلے میں پہننے والی بھاری چین ، انگوٹھیاں اور بریسلٹ شامل ہیں، میاں کاشف صرف سونے کے ہی نہیں بلکہ ہیروں کے بھی دلدادہ ہیں اور وہ سونا پہننے کے ساتھ ساتھ ہاتھ میں ہیروں سے بنی ایک گھڑی بھی پہنتے ہیں۔

()

ان کے انوکھے شوق کی کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس کے علاوہ میاں کاشف نے پالتو جانور کے طور پر شیر بھی پال رکھا ہے۔

میاں کاشف کا اپنا کاروبار ہے اور وہ ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ میاں کاشف چودھری گروپ آف کمپنیز کے مینجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ میاں کاشف کے والد ایک سیشن جج تھے جن کی وفات کے بعد خاندان کا سارا کاروبار میاں کاشف کے سپرد کر دیا گیا۔ میاں کاشف کے سونے کے زیورات میں گلے میں پہننے والی بھاری چین ڈیڑھ کلو جبکہ ان کی بریسلٹ اور انگوٹھیاں دو کلو وزن کی ہیں۔ جبکہ ان کی گھڑی ہیرے اور سونے کی بنی ہوئی ہے اور گھڑی میں بائیس قیراط کا سونا استعمال کیا گیا ہے۔ میاں کاشف کی اُنگلیوں میں موجود تین انگوٹھیاں ایسی ہیں جو انہیں ترکی کے دورے کے دوران معروف ترکی ڈرامے ارطغل کے ہیرو ارطغل غازی نے تحفے میں دی تھیں۔ ان میں سے ایک انگوٹھی وہ ہے جو انہوں نے اس ڈرامہ میں اداکاری کے دوران پہنی تھی۔ ترکی اداکار کی جانب سے یہ تحائف میاں کاشف کو ان کے تحفے کے بدلے دئے گئے تھے۔ میاں کاشف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترکی کے دورے کے دوران ارطغل کے ہیرو کو ایک انگوٹھی پیش کی جو چوبیس قیراط سونے اور ہیروں سے بنی تھی اور اُس کی مالیت 60 لاکھ روپے تھی۔ ایک انٹرویو میں میاں کاشف نے بتایا کہ مجھے 14 سال کی عمر سے ہی سونا پہننے کا بے حد شوق تھا۔ آج میں نے ڈیڑھ کلو سونا پہن رکھا ہے جس کی مالیت دو کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں باقاعدگی سے ٹیکس اور زکوٰۃ کی ادائیگی کرتا ہوں اور ان تمام ادائیگیوں کے بعد بچ جانے والی رقم استعمال کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کالا دھن نہیں ہے اور یہ کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کبھی میری کمائی یا اخراجات پر سوال نہیں اُٹھایا۔ سیاسی وابستگیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں میاں کاشف نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کئی سیاسی رہنماؤں کے قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد ارطغل غازی کے ہیرو اداکار کو اپنے برانڈ کے ایمبیسیڈر کے طور پر لانچ کروں گا جس کے لیے میں ان پر 17 کروڑ روپے خرچ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں ملاقات کے دوران میں نے انہیں پاکستان میں سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنی سکیورٹی کے لیے بھی بہت سے گارڈز موجود ہیں جن میں سے ایک جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتا ہے جسے میں ماہانہ ایک لاکھ روپے بطور تنخواہ دیتا ہوں۔ ڈیلی پاکستان کو دیا گیا میاں کاشف کا یہ انٹرویو آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:



Source link

Credits Urdu Points