کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی
سیاست میں مستقل نہیں ہیں ، آصفہ کو آہستہ آہستہ لانچ کیا جائے گا جس کے بعد بلاول کو ہٹادیا جائے گا کیوں کہ ان میں سیاست والی بات نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار اینکرپرسن مبشر لقمان نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ
نے سیاست میں بہت وقت لگایا اور محنت کی لیکن پیپلزپارٹی کو کسی بہتر قیادت کی ضرورت ہے ، آصفہ کو سیاست کا شوق بھی ہے جب کہ بلاول سیاست میں آنا نہیں چاہتے تھے لیکن انہیں زبردستی اس میں لایا گیا ، کیوں کہ بے نظیر کی شہادت کے وقت بچے بہت چھوٹے تھے جس کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا ، لیکن حقیقی معنوں میں آصفہ بھٹو
ہی پیپلزپارٹی کی قیادت کریں گی ، جتنے بھی لوگ ان سے ملے ہیں وہ ان سے بہت متاثر ہوئے اور وہ ان کی بہت تعریف کرتے یں ، اور ان کا کہنا ہے کہ آصفہ کا ذہن سنجیدہ سیاست والا ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں ہونے والے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گی ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مین مبتلاء ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری ان کی جگہ جلسے میں شریک ہوں گی جب کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ، جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ، بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہیں معمولی علامات ہیں ، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے ، اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بھی کی جائے۔
Credits Urdu Points