متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہے

44


سینئیر دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا اظہار خیال

سمیرا فقیرحسین
ہفتہ نومبر
11:17

متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2020ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر دفاعی تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ آج بھی نئی صف بندیاں ہو رہی ہیں کیونکہ دنیا کے حالات اور سپر پاورز کے فوکسز بھی بدل گئے۔ اتحاد بھی بدل گئے ، آج دنیا بھر میں دوستیاں اور دشمنیاں بھی بدل گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شروع دن سے اپنی قوم کو بتا رہے ہیں کہ ہمارا اصولی مؤقف کیا ہے، بظاہر ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بصورت دیگر ہم پہلے دن ہی اسرائیل کو تسلیم کر لیتے۔ تجزیہ کار امجد شعیب نے کہا کہ اس معاملے میں بہت لوگ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، ذاتی رائے کے اظہار میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ مثال کے طور پر اگر یہ بات کہی جائے کہ کوئی بھی آپ کا دائمی دوست یا دشمن نہیں ہے اور اگر پارلیمنٹ میں اس پر بات ہوتی ہے اور سب قائل ہو جاتے ہیں پھر اسے ایک قومی فیصلہ قرار دیا جائے گا۔

()

لیکن میری نظر میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں آئی جن پر ایسا کوئی فیصلہ کیا جائے۔

تجزیہ کار امجد شعیب نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک ایران کی دشمنی کی وجہ سے سمجھوتے کر رہے ہیں۔ تمام خلیجی ممالک ایران تک اسرائیل کو ایک راستہ دے رہے ہیں جو درست نہیں ہے اور یہ ہمارے مفاد میں بھی نہیں ہے۔ اسی طرح آپ دیکھ لیں کہ سعودی عرب میں یہودیوں کو آنے جانےا ور پھرنے کا فری ہینڈ مل جائے تو یہودیوں کی تاریخ ہے کہ وہ ہماری ہستیوں ، ہمارے نبی پاک ﷺ کے بارے میں سازشیں کرتے رہے ہیں۔ اُن کے ہاتھ قتلوں سے رنگے ہوئے ہیں جو مزید خطرناک ہے۔ لیکن ہم نے کچھ پیرامیٹرز طے کر رکھے ہیں جن کو ہم تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :



Source link

Credits Urdu Points