آصفہ کی سیاست میں انٹری! بلاول بھٹو زرداری کا فائدہ یا نقصان؟

40


کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر2020ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کو 4 مرتبہ ’لانچ‘ کیا گیا لیکن وہ پنجاب میں کوئی موثر کارکردگی نہ دکھا سکے جس کے بعد اب آصفہ بھٹوزرداری کو سیاست میں لایا جا رہا ہے ، ان کے آنے سے بلاول بھٹو مزید مضبوط ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینیل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بےنظیربھٹو کی بھی یہی خواہش تھی کہ آصفہ سیاست میں آئیں ، کیوں کہ بے نظیر اپنے بچوں کو سیاسی طور پر باشعور سمجھتی تھیں لیکن پہلے جب بے نظیر بھٹو کے بعد آصفہ بھٹو کو سیاست میں آنے کا کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا ، ان کا موقف تھا کہ ماضی میں وہ اپنی والدہ بے نظیر بھٹواور ماموں مرتضیٰ بھٹو کی طرح اپنے بھائی سے اختلاف نہیں چاہتیں۔

()

تجزیہ کار نے بتایا کہ عمران یعقوب نے مزید بتایا کہ آصفہ بھٹوزرداری کی طرف سے ملتان کے جلسے میں تقریر کے لیے بھرپور تیاری کر لی گئی ہے ، وہ اپنی والدہ اور بھائی کی طرح بغیر لکھے تقریر کریں گی جس کے لیے انہوں نے پوائنٹس بنا لیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں ہونے والے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گی ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کی ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مین مبتلاء ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری ان کی جگہ جلسے میں شریک ہوں گی جب کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ، جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ، بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہیں معمولی علامات ہیں ، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے ، اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بھی کی جائے۔



Source link

Credits Urdu Points