’این آر او ہوچکا ہے‘ ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

43


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر2020ء) سینئر تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کا این آر او تو ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہو یا حکومت یہ صرف اقتدار کا کھیل ہے ، وزیراعظم روز کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا اور اپوزیشن والے کہتے ہیں ہم این آر او نہیں لیں گے ، حالاں کہ این آر او تو ہوچکا ہے۔تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے یہ کہا جارہا ہے کہ وہ ملتان کا جلسہ ہر صورت کریں گے لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی لیکن پھر بھی اپوزیشن کا جلسہ ہوجائے گا کیوں کہ یہ سب طاقت اور اقتدار کا کھیل ہے جس میں دونوں فریق ہر روز ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں اور وزیراعظم کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا لیکن اپوزیشن کے لوگ کہتے ہیں وہ این آر او نہیں لیں گے ، جب کہ حقیقیت یہ ہے کہ این آر او تو ہوچکا ہے۔

()

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملتان جلسے کے ڈر سے حکومت نے کارکنوں کو گرفتارکرناشروع کردیا ، سیکریٹری داخلہ بنی گالہ سے منظوری کا انتظار کر رہا ہے ، لیکن ملتان جلسہ ہرصورت میں ہوگا ، عوام باہر نکل کر حکومت اور کورونا کو شکست دے گی ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہمارے یوسی چیئرمین اور کونسلرز کو گرفتار کیا گیا ، ملتان میں جلسہ گاہ کو بھی کنٹینرز لگا کرسیل کردیا گیا ہے ، قاسم باغ کو جانے والے راستوں میں کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں ، اس صورتحال میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج ہوگا ، موجودہ حکمران اخلاقی دیوالیہ پن کامظاہرہ کررہے ہیں ، عوام کورونا خطرے کے باوجود جلسوں میں آکر حکومت سے نجات چاہتی ہے۔



Source link

Credits Urdu Points