()
یو این کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان فرحان حق نے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تہران کے قریب ایک اہم ایرانی نیوکلیئر سائنسدان کو قتل کر دیا گیا ہے ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں مگر ہم یہ بھی درخواست کریں گے کہ ایران ایسا کوئی بھی قدم نہ اٹھائے جس سے خطے کا امن خراب ہواور جنگ کی صورت حال پیدا ہو جائے۔جبکہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس وقت تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس نیوکلیئر سائنسدان کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور اسی وجہ سے یہ معاملہ اور زیادہ مشکوک ہوتا جا رہاہے کہ شاید اس قتل میں کسی ملک کی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے جیسا کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ اس قتل میں اسرائیل کی ایجنسی موساد ملوث ہے۔تاہم یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ اس بہیمانہ قتل میں کون ملوث ہے اور ایران کس طرح سے قاتلوں کو سزا دیتا ہے۔
Credits Urdu Points