Live Updates
تمام لوگوں کے پیار، محبت اور دعاؤں کی شکرگزار ہوں ،ٹوئٹر پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے خاص دن پرکہا ہے کہ آج میرے لیے ایک حساس اور جذباتی دن ہے۔اپنی منگنی پر خاص پیغام جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ وہ تمام لوگوں کے پیار، محبت اور دعاں کی شکرگزار ہیں۔
()
خصوصی طور پر پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کے لیے انہوں نے لکھا کہ منگنی میں شرکت کے خواہشمند پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بھی تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔
بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ ابھی تو شروعات ہے، کورونا وائرس وبا کے بعد ہم اسے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے تمام لوگوں سے اپنی فیملی اور خصوصا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو دعاں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔
کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متعلق تازہ ترین معلومات
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points