کراچی کی بریانی اور پشاور کی چائے،غیر ملکی سیاح پاکستانیوں کا دیوانہ ہو گیا،ویڈیو وائرل

43


ویب نیوز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر2020ء) پاکستان میں جتنے بھی سیاح آتے ہیں وہ سب سے پہلے یہاں کے عوام کے اخلاق اور مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔اگرچہ اس وقت کورونا وبا عروج پر ہے تاہم پھر بھی کچھ غیر ملکی سیاح پاکستان میں موجود ہیںا ور یہاں کے تہذیب،کلچر اور کھابوںسے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ طول و بلد کی سیر کرتے بھی نظر آتے ہیں۔اس وقت سوشل میڈیا پر ایک اردنی وی لاگر کی ویڈیو وائرل ہے جس میں ہو پاکستان کی سیر کر رہا ہے اور پاکستان کے کلچر کے علاوہ یہاں کے کھانوں،رہن سہن،اسلامی ثقافت اور لوگوں کی مہمان نوازی کی بھرپور تعریف کر رہا ہے۔اردنی وی لاگر جس کا اصل نام قاسم ہیتو ہے اور وہ ابن ہتوتہ کے نام سے وی لاگ کرتا ہے نے اپنے وی لاگ میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے وہ کراچی میں آیااور وہاں اس نے سٹریٹ فوڈ انجوائے کیا جس میں سب سے زیادہ تو اس نے کراچی کی گلی محلے میں بکنے والی سپائسی بریانی کی تعریف کی۔

()

کراچی کے بعد لاہور آیااور یہاں پر مغل شہنشاہوں کا کام دیکھنے کے علاوہ لاہور کی فوڈ سٹریٹ کا بھی وزٹ کیا۔



Source link

Credits Urdu Points