وزیراعظم نے کورونا کی دوسری لہرکو انتہائی خطرناک قراردے دیا

50


اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 نومبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی دوسری لہر کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ترجمانوں کو ملک کی سیاسی ، معاشی صورتحال پر گائیڈ لائنز دی گئیں، اجلاس میں کورونا وباء کی صورتحال، اپوزیشن کی ممکنہ تحریک اور بیانیئے سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال روزبروز بڑھ رہی ہے۔ کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو  اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، کورونا سے بچنے اور بچانے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

()

لوٹی دولت بچانے کیلئے لوگوں کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑا جارہا ہے۔ دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے۔

ایک لیڈر لندن میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کو جلسے منسوخ کردینے چاہئیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط اور ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔اپوزیشن وبائی صورتحال میں جلسے کرکے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی سیاسی فرق نہیں پڑرہا ہے،جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا۔ اجلاس میں بعض ترجمانوں نے جلسوں سے باز نہ آنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا بھی مشورہ دیا۔ جبکہ بعض پارٹی رہنما جلسوں کے حق میں تھے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے بھی اپوزیشن کے جلسوں پر تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو کورونا سے بچانے کا وقت ہے یہ جلسے جلوسوں کا وقت نہیں ہے۔دوسری جانب کورونا اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے43214 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3113 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے۔ کورونا مثبت آنے کی شرح 7.2 فیصد رہی۔ کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7897 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 89311 تک جا پہنچے ہیں۔



Source link

Credits Urdu Points