پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند

43


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 نومبر2020ء) قدرتی گیس کی شدید قلت کے باعث سوئی ناردن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے بند کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سسٹم میں گیس کی شدید قلت کے باعث ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آئندہ 24 گھنٹوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو آج رات بارہ بجے سے آئندہ رات بارہ بجے تک گیس نہیں ملے گی ۔ سی این جی بند کرنے کا فیصلہ گھریلو صارفین کی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے بطور آپریٹر لخردایکسپلوریشن لائسنس کے لخرد X-1 ایکسپلوریٹری کنوئیں سے گیس دریافت کر لی ہے جو بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں واقع ہے۔

()

کمپنی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی ان ہاؤس مہارت کو استعمال کرتے ہوئے لخرد X-1 کے اسٹرکچر کو ڈرلنگ کے بعد ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ لاگ ڈیٹا کی بنیاد پر کنوئیں کو 3000 میٹر گہرا کھودا گیا اور مغل کوٹ فارمیشن سے 600 پاؤنڈ فی مربع انچ (PSI) کے بہاؤ والے دباؤ پر گیس کی 2.5MMSCFD شرح پر اور 18 بی پی ڈی پانی کی 32/64 شرح پر ٹیسٹ کیا گیا۔
لخرد X-1 کی دریافت کمپنی کی ایکسپلوریشن حکمت عملی کے نتیجے میں ممکن ہو سکی۔ اس سے نئے ایونیو کا آغاز ہوا اور اس سے آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں اضافہ ہو گا۔ کمپنی کی یہ حکمت عملی دیسی وسائل کے استحصال کے ذریعہ ملک میں تیل اور گیس کی طلب اور رسد کے مابین پائے جانے والے فرق کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔



Source link

Credits Urdu Points