لاہور ڈولپمنٹ اتھارٹی نے منصوبے کے آغاز کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کر دیں، آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے پروپوزل پیش کیا جائے گا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء) لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر زیر زمین سرنگ تعمیر کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت اور ملک کے دوسرے گنجان آباد شہر کی سب سے مصروف شاہراہ مال روڈ پر ٹریفک کے رش کو کم کرنے کیلئے نئے منصوبے کے آغاز کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مال روڈ پر ٹریفک کے رش کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، جس کے بعد ایل ڈی اے کی جانب سے 2 مختلف منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے مال روڈ کے مصروف ترین مقامات پر انڈر پاسز تعمیر کرنے یا پھر زیر زمین سرنگ تعمیر کرنے کے منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایل ڈی اے نیسپاک کے تعاون سے فیزیبیلٹی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔
()
مال روڈ پر زیر زمین سرنگ کی تعمیر کیلئے پیپرورک جس کے بعد ایل ڈی اے کی جانب سے آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے پروپوزل پیش کیا جائے گا۔
پھر وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہوگا۔ یہاں واضح رہے کہ مال روڈ لاہور شہر کی تاریخی شاہراہ بھی ہے جو قیام پاکستان سے قبل انگریز سرکار کی جانب سے تعمیر کی جائے گی۔ مال روڈ پر کئی اہم مارکیٹیں، سرکاری دفاتر اور اہم عمارتیں قائم ہیں۔ پنجاب اسمبلی، واپڈا ہاوس، پی سی اور دیگر فائیو اسٹار ہوٹلز، انار کلی بازار، بیلا گمبد بازار، حال روڈ، لاہور میوزیم، لاہور ہائیکورٹ اور دیگر اہم عمارتیں اس شاہراہ پر واقع ہیں۔
متعلقہ عنوان :
Credits Urdu Points